2023 Latest News Press Releases

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز ڈیپارٹمنٹ  کو در بدر کرنے کی کوشش ۔۔ملازمین کا احتجاج 

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے دفتر کو کہیں  اور منتقل کر کے پرانی عمارت پر محکمہ آثار قدیمہ اس کی تزئین و آرائش کر کے اپنے قبضے میں لینا چاہتا ہے جبکہ نئی تعمیر شدہ عمارت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپنے دفاتر یہاں شفٹ کرنا چاہتا ہے مگر قانوناً ایسا کیا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ جگہ نواب آف بہاولپور کی ملکیت ہے اور انہوں نے اسے انگریز دور میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا دفتر قائم کرنے کے لیے وقف کیا تھا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفاتر کے ملازمین گزشتہ دنوں سے سراپا احتجاج ہیں وہ اس دفتر کو کہیں اور منتقل کیے جانے اور ایک صدی سے قائم اس دفتر کے ملازمین کو دربدر ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں پس منظر اس کا یہ ہے کہ ایک دن اچانک سیکرٹری آثار قدیمہ تشریف لائے اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے افسران سے کہا کہ حکومت نے اپنی فدیم عمارت کو اس کی اس کی اصل حالت میں بحال کرنا اور اس کی تزئین و آرائش کرنا چاہتی ہے لہذا اس دفتر کو کہیں اور منتقل کرنا پڑے گا ظاہر ہے منتقل تو بھی ہمیشہ کے لیے ہوگا اور محکمہ آثار قدیمہ یہاں اپنا قبضہ جمائے گا دوسری جانب وہاں ایک نئی تعمیر شدہ عمارت بھی ہےجس پر  خود محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اپنی نظریں گاڑے بیٹھا ہے کہ اپنے کچھ دفاتر وہاں منتقل کر دئیے جائیں صورتحال کافی تشویش ناک ہے یہ سارے پنجاب کی کالجز کا مرکزی دفتر ہے اور تمام اساتذہ اور پرنسپلز اس جگہ سے واقف ہیں نئی جگہ چلے جانے سے سب کو مسلہ ہوگا ویسے قانونی طور پر دیکھا جا ہے تو آپکے علم میں لے آئیں کہ یہ جگہ حکومت کی نہیں انگریز دور میں نواب آف بہاولپور نے اسے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن بنانے کے لیے وقف کیا تھا جسے حکومت اپنی مرضی سے کسی کو نہیں دے سکتی 

Related posts

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی نو منتخب مرکزی و ڈویژنل باڈیز نے حلف اٹھا لیا

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما شیخ محمد یوسف کے فرزند ارجمند کی شادی خانہ آبادی

Ittehad

محترمہ ثمینہ بھٹی گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی کی پرنسپل تعینات

Ittehad

Leave a Comment