2024 HED News Latest News

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر کو معطل کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم

ان کے پاس چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور بھی ایڈیشنل چارج تھا وہ ایڈیشنل جارج کمشنر لاہور ڈویژن کو سونپ دیا گیا پروفیسر عنصر اظہر پر یہ الزام ہے کہ وہ حالیہ میٹرک کے امتحانات میں نقل کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے میں ناکام ہوئے دو سنٹروں میں دوران چھاپے نقلی کرتے طالب علموں کا پکڑے جانا سپرنٹینڈنٹون کی گرفتاری اس کا سبب بنے

کنٹرولر امتحانات عرفان احمد بھی فارغ اس عہدے کا چارج ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر زاہد میاں کے حوالے کر دیا گیا

پروفیسر عنصر اظہر کسی طرح ملوث نظر نہیں آتے بغیر تحقیق کے فارغ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے بعض حکومتی حلقے کرپٹ مافیا کو کو بچانے اور سستی شہرت کی خاطر ایسے اقدامات کر رہے ہیں

اتحاد اساتذہ پاکستان کا موقف ہے کہ میرٹ پر سینئر اساتذہ میں سے مستقل چیرمینوں کا تقرر کیا جائے ایک عرصہ سے یہ آسامیاں خالی چلی آ رہی ہیں عارضی چارج کمشنروں کے پاس رہنا قرین انصاف نہیں

لاہور ۔۔نمائیدہ خصوصی ۔۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب سید عنصر اظہر کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے آج شام جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی آئی کالجز کے عہدے سے فارغ کر کے انہیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان کے پاس آج کل چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا بھی ایڈیشنل چارج تھا یہ عہدے سے معطلی اسی ایسانمنٹ کی بنا پر ہوئی ہے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نقل کے واقعات بوٹی مافیا کے چھاپوں کے دوران پکڑے جانے امتخانی عملے کا نقل میں ملوث ہونے اور گرفتار کیے جانے کے چرچے سوشل الیکٹرونک میڈیا اور اخبارات میں گردش کر رہے تھے ان پر الزام تھا کہ یہ ان کی نااہلی ہے کہ وہ اس کو روکنے میں مکمل ناکام رہے بظاہر براہ راست ان پر اس میں ملوث ہونے کا کوئی امکان نہیں لگتا ہے کہ انہیں پٹا کر چارج بیوروکریسی کے حوالے کرنے کی ایک سازش ہوئی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کی خیال ہے کہ بغیر کسی انکوائری کے ایسا کرنا قرین انصاف نہیں اگر کسی بیوروکریٹ کے پاس چارج ہوتا تو ایسا ہرگز نہ کیا جاتا پنجاب کے چھ بورڈوں کے چیرمینوں کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی۔ہیں اور انہیں ایڈہاک طور پر چلایا جا رہا ہے جو سراسر غلط ہے ہم نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ سینئر اساتذہ میں سے بذریعہ سلیکشن میرٹ پر یہ آسامیاں پر کی جائیں آنہی الزامات پر کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ عرفان علی کو بھی فارغ کر کے چارج ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن زاہد میاں کے سپرد کر دیا گیا ہے

Related posts

پنجاب پبلک سرویس کمیشن سے 94 نو منتخب لیکچرر کیمسٹری کی مختلف کالجوں میں تعیناتی 

Ittehad

سپیشل الاونس 2021 کا نوٹیفکیشن جاری سن سترہ کے گریڈ کی ابتدائی تنخواہ کا 25فیصد

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پاکپتن اور پرنسپل کی فزیکل لڑائی سے اساتذہ برادری کی جگ ہنسائی ہوئی ،انکوئری کروائی جائے

Ittehad

Leave a Comment