2024 HED News Latest News

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے اپنے دفتر کے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کا اجلاس بائیس نومبر کو طلب کر لیا

اس میٹنگ کا ایجنڈا ڈائریکٹرز کو بجھوایا گیا ہے اس کے مطابق تمام گریڈز کی پرموشن ،تمام متوفی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے او ایس ڈی کی پوسٹوں کی تخلیق اور ان کے خاندانوں کے لیے فنانشل اسسٹنٹس کے کیسز ،ریٹائرمنٹ کے طریقہ کار اور نوٹیفکیشن کے اجراء ۔پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر پینل سازی اور چار درجاتی فارمولے کی موجودہ صورتحال جیسے کیسز زیر بحث لائے جائیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے پنجاب کے نو ڈویژنل ڈائریکٹرز اور اپنے دفتر کے اندر کام کرنے والے ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس بائیس نومبر بروز جمعہ صبح دس بجے اپنے دفتر میں طلب کیا ہے اجلاس میں جو نکات ایجنڈے پر بحث کے لیے رکھے گئے ہیں ان میں تمام گریڈز میں پرموشن کے کیسز ،متوفی ملازمین کے خاندانوں کے لیے او ایس ڈی کی پوسٹوں اور ان کے لیے فنانشل اسسٹنٹس کے کیسز ،ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن اور اس کے طریقہ کار کے کیسز ،پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر پینل سازی اور چار درجاتی فارمولے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی جائے گی

Related posts

مرد/خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز کی پری پی ایس بی ہو گئی پی ایس بی ٹو پندرہ مئی کو ہوگی

Ittehad

مرد وخواتین لیکچررز کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری لیاقت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

Ittehad

Leave a Comment