2025 Latest News Press Releases

حکومتی کمیٹی اور آگیگا رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئےدھرنا ہوگا

حکومتی حکمت عملی کو ناکام بنانا ہے تو گھروں سے نکل ائیں کیونکہ اب دارومدار آپ کی تعداد پر ہے حکومت کی چال چلی کہ آخری وقت تک انہیں الجھائے رکھو امید بھی دلاتے رہے کہ مانتے ہیں مگر آئی ایم نہیں مانتی قائدین بھی کنفیوژن میں رہے دھرنے کی تیاری نہیں کر پاتے تنقید کرنے یا بد دل ہونے کی بجائے اب کچھ کر گزرنے کا وقت ہے

لاہور ( اسلام آباد سے قائدین کی زبانی ) آج قائدین آگیگا سے حکومتی کمیٹی کے مابین ہونے والے مذاکرات کا آخری دور ہوا پہلے دور میں جو مشیر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا میں کچھ زبانی وعدے وعید ہوئے اور دوسرا دور میں انہیں فنانس ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے قائدین آگیگا کو صاف صاف کہہ دیا کہ فی الحال کچھ نہیں ہو سکتا دو تین ماہ انتظار کریں بجٹ تک صورتحال اگر سنبھل جاتے ہیں تو کچھ کریں گے یہی بیان قائدین آگیگا نے جاری کیا ہے کہ اب سوائے دھرنا دینے کے کوئی چارہ نہیں رہا لہذا کہا گیا ہے کہ جو بھی جہاں ہے اسلام آباد کے لیے نکل کھڑا ہو اگر سرکاری ملازمین کی اتنی تعداد جو گورنمنٹ کے اعصاب پر بھاری پڑ جائے اکٹھا ہو سکی تو دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں اور کچھ رعایتیں مل سکتی ہیں بصورت دیگر اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑئے گا

Related posts

انتقال پُرملال۔۔۔ صدمات۔۔ اظہار تعزیت

Ittehad

حاملہ خواتین سکول اساتذہ کیلیے ویکسینیشن ضروری نہیں۔۔۔ مراد راس

Ittehad

محترمہ ماریہ طارق جناب خالد پرویز کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔۔خالد پرویز کو محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت 

Ittehad

Leave a Comment