2021 Akhbaar Latest News

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ماہ کے اندر رول سترہ اے کے مطابق مستحقین کو ملازمتیں فراہم کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر سے ایک حکم تمام انتظامی سربراہان کو جاری کیاگیا ہے کہ سول سرونٹ ایکٹ انیس سو چوہتر سترہ اے کے مطابق مرحوم سرکاری ملازمین کی بیوہ یا بچے کو سرکاری ملازمت فراہم کی جاتی ہے وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ اس رول پر پوری طرح فوری عملدرآمد نہیں ہو رہا یا اسے اولین ترجیح نہیں دی جا رہی اور مرحوم کے لواحقین سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام کیسز تیس دن کے اندر نمٹائے جاییں ایسے کیسز کا فیصلہ ترجیع بنیادوں پر کیا جائے اور اس کی تکمیل کی اطلاع وزیر اعلیٰ آفیس کو فراہم کی جائے

Related posts

چودہ خواتین لیکچررز کو ایم فل الاونس دئیے جانے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

پیپلا گجرات کے صدر کی بےحرمتی قابل قبول نہیں پولیس والے کے خلاف پرچہ درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

ترقی کے منتظر مرد و خواتین توجہ فرمائیں

Ittehad

Leave a Comment