2022 College News Latest News

گورڈن کالج راولپنڈی کی پرائیویٹائزیشن تعلیمی تباہی کی بدترین مثال ثابت ہوگی ۔

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( پریس ریلیز ) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں تاریخی گورنمنٹ گورڈن کالج کے حوالے سے پرائیویٹائزیشن کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں تعلیم دشمن پالیسیوں کا نقطہ ء آغاز قرار دیا ہے بیان میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کو ایک اہم تاریخی تعلیمی ادارے کے نام و نشان کو مٹانے سے تعبیر کیا گیا۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پرائیویٹائزیشن سمیت کسی بھی ایسے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے جس سے اس شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔ بی پی ایل اے نے بلوچستان کی سطح پر ہر قسم کی غلط پالیسیوں کی کامیابی کے ساتھ شدید مزاحمت کی ہے امید ہے تعلیم سے متعلق کسی بھی شعبے کسی قسم کے شب خون کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بارے میں ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

Related posts

پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز عید تک بند رہیں گے

Ittehad

پنجاب گورنمنٹ نے بھی وفاق کی تقلید میں دو سے پانچ مئی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Ittehad

ٹریفک حادثے میں ڈاکٹر طارق بلوچ کی اہلیہ جان بحق بیٹی شدید زخمی

Ittehad

Leave a Comment