2024 HED News Latest News

کالج ٹیچرز انٹرنیز کی آن لائن ڈیمانڈ کی کل آخری تاریخ ہے

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔اس مرتبہ پنجاب پبلک انسٹرکشن کالجز نے سی ٹی آئیز کی بر وقت بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے طریقہ کار تبدیل کیا ہے اب پرنسپلز اپنے کالج سے ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ کھولیں اور ڈائریکٹرز آئی ٹی کی جانب سے راہنمائی کے مطابق آئی ٹی کی ڈیمانڈ کا کالم آن لائن فل کر کے سبمٹ کر دیں یہ سب کرنے سے پہلے آپ اپنے طالب علموں کی تعداد اور میسر اساتذہ کو اچھی طرح سمجھ لیں اور اپنے لیے جتنے سی ٹی آئیز چاہئیں ان کا جواز بنائیں اساتذہ اور طالب علموں کا تناسب اس میں سب سے اہم ہے پچاس طالب علموں فی سیکشن کے حساب سے کتنے سیکشن بنتے ہیں پھر میسر اساتذہ کا ورک لوڈ دیکھیں ہز لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر کو ہفتے میں چوبیس ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اٹھارہ اور پروفیسر کو بارہ پیریڈ پڑھانا ہوتے ہیں دستیاب اساتذہ کو سیکشن الاٹ کرنے کے بعد جو سیکشن خالی رہ جاتے ہیں یا جن مضامین میں سرے سے اساتذہ موجود ہی نہیں وہ آپ کی سی ٹی آئیز کی ڈیمانڈ اور ان کا ریشنیل ہے اس سب کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ڈیمانڈ کے کالم پر کر کے ان لائن سبمٹ کر دیں یہ ڈائریکٹ ڈی پی آئی کالجز کو پہنچ جائے گی ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر کو اس کی ہارڈ کاپی بجھوانے کی ضرورت نہیں جیسا پہلے ہوتا تھا لیکن اس کی آخری تاریخ 24 جون مقرر ہے راہنمائی کے لیے ڈائریکٹر آئی ٹی کا ذیل میں پوسٹڈ یہ پیغام ضرور سن لیں

Related posts

پنجاب:میٹرک کی پیپر مارکنگ کے لئے ایس او پیز جاری

Ittehad

اڑتیس مرد و خواتین کالج اساتذہ کے تبادلے ہوگئے

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ ای ٹرانسفر پالیسی کا اعلان کر دیا 

Ittehad

Leave a Comment