2021 HED News Latest News

پینشن کیسز کی تیاری میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے ۔چیف سیکرٹری

سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پبلک یونیورسٹیوں کے رجسٹراروں ۔ڈی پی آئی و تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تعلیمی   بورڈوں کے سیکرٹریوں کو چیف سیکرٹری کی میٹنگ کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ اس امر کا خیال رکھا جائے کہ پینشن کیسز کی تیاری میں تاخیر نہ ہونے پائے متذکرہ میٹنگ نو دسمبر دو ہزار اکیس کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ بعض محکمے پینشن کیسز کی تیاری میں تاخیر کرتے ہیں جن سے سرکاری ملازمین مالی دشواریوں کا شکار ہو جاتے ہیں لہذا ان تمام کو یہ تنبیہ کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہونے پائے اس ضمن میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے تمام آفیسران و اہلکاروں کے ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن  چھ ماہ قبل کر دئیے جائیں اس  بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریٹائر ہونے والے درکار تمام کاغذ وقت پر پینشن منظور کرنے کی مجاز  اتھارٹی کو فراہم کر دے اگر کسی ملازم کے خلاف کسی قسم کی ابتدائی کھوج یا باقاعدہ انکوائری ہے تو اسے ہر صورت ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قبل مکمل کیا جائے پینشن فارم کے ساتھ منسلک کاغذات اور سروس ریکارڈ کے علاؤہ اور غیر ضروری کاغذات کی فراہمی کی خاطر پینشن کاغذات کو پیش کرنے میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے 

Related posts

صہیب اختر مند اور وقاص احمد شہباز ڈپٹی ڈائریکٹرز لاہور ڈویژن تعینات

Ittehad

گجرات ، گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرزاق انتقال کر گئے

Ittehad

کالج اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ فیز ٹو کا آج سے آغاز (نو مئی اور تئیس مئی پی ڈی ایام)

Ittehad

Leave a Comment