2024 HED News Latest News

چار کالجوں کے عارضی پرنسپلز کو ڈرائنگ آئنڈ ڈسبرسنگ اختیارات تفویض کر دئیے گئے

پہلے ایک فارمولا طے تھا کہ سینئر ترین سٹاف ممبر کو فارغ ہونے والا پرنسپل عارضی طور پرچارج منتقل کردیتا تھا اور متعلقہ ڈائریکٹر ڈی ڈی پاور دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتا اگر چھ ماہ تک مستقل پرنسپل نہیں آتا تو پھر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز چارج میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا کرتا مزید اگر یہ سلسلہ طوالت پکڑتا تو تیسرا نوٹیفکیشن سیکریٹریٹ سے جاری ہو جایا کرتا مگر حریص بیورو کریسی آہستہ آہستہ اختیارات سنٹرلائز کر جا رہی ہے اور اب کوئی بھی پرنسپل کی سیٹ خالی ہو تو پہلے تین سینئرز کی لسٹ طلب کی جانے لگی ہے اور فیصلہ سیکریٹریٹ کرئے گا

یوں یہ نہایت سہل امور پچیدہ بنا دئیے گئے ہیں جس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے اور کالجز کے چھوٹے چھوٹے کام اور درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہیں رک جاتی ہیں اس وقت ساڑھے چار سو کے قریب کالجز میں یہی صورتحال ہے

لاہور ۔۔نمایندہ خصوصی ۔۔محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کل مورخہ چودہ جون 2024 بروز جمعہ ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے چار کالجوں کے عارضی پرنسپلز کو ڈرائنگ آئنڈ ڈسبرسنگ پاور تفویض کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایف بی غوثیہ گریجویٹ کالج 333 جی بی کے انچارج پرنسپل ناصر محمود اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی کو ڈی ڈی او پاورز دی گئی ہیں گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن کالج لاہور کی ڈی ڈی او پاورز فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اسلم بیگ کو دی گئی ہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور ضلع شیخوپورہ کی ڈی ڈی او پاورز محمود الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات کو ڈی ڈی او بنایا گیا ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھگٹانوالہ ضلع سرگودھا کی ڈی ڈی او پاورز فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر قاسم علی کو تفویض کی گئیں ہیں

Related posts

         انتقال پر ملال         صدمات۔ اظہار تعزیت 

Ittehad

گورنمنٹ مرے کالج کے  سیاسی انتقام پر کیے گئے تبادلے واپس لے لیے گئے  

Ittehad

عالم حیوانیات ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رمضان مرزا اللہ کو پیارے ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment