2023 Latest News Press Releases

وفاق اور باقی تین صوبوں نے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ۔کیا پنجاب میں کیوں نہ کیا گیا ملازمین میں تشویش کی لہر 

پنجاب کی بیوروکریسی اپنی مراعات میں اضافہ کروانے کے لیے دوسرے سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کررہی ہے سیاست دان ہوش کے ناخن لیں اور دباؤ بڑھا کر کم از کم وفاق کے برابر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کروائیں 

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاق کے بجٹ میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو تنخواہ کا 35 فیصد اور گریڈ سترہ سے اوپر کے ملازمین کو تنخواہ کا 30 فیصلہ ایڈہاک ریلیف دیا گیا صوبہ پختونخوا ۔صوبہ سندھ اور بلوچستان نے مرکز کی تقلید کرتے ہوئے اتنا ہی اضافہ کر دیا مگر پنجاب نے اس سے مختلف فیصلہ کیا انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد ایڈہاک ریلیف دیا اور پنشنروں کو محض پانچ فیصد پر ٹرخا دیا ایسا کوئی ہے کیا یہاں کا مالی بحران دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے ہرگز نہیں اس کی وجہ یہاں کی بیوروکریسی ہے جو بے لگام ہے سیاسی فیصلے کرتی ہے جہاں پیسہ لگانا ہو  وہاں لگاتی ہے  پہلے نمبر پروہ اپنی مراعات میں اضافہ کرواتی ہے دوسرے نمبر پر سیکریٹریٹ ،وزیر اعلی ہاؤس اور صوبائی اسمبلی کے ملازمین کے الاونسز میں اضافہ ترجیحات میں ہوتا ہے عام سرکاری ملازم اور پنشنرز ان کی ترجحی نہیں بجٹ میں بہت سے ایسے طبقات ہیں جن کو خوش کرنے کے لیے مالی مراعات دی گئی ہیں

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

پندرہ پبلک یونیورسٹیوں کے گریڈ انئیس تک کے ملازمین کو سپیشل الاونس مل گیا۔جی سی یو لاہور شامل نہیں

Ittehad

پیپلا کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات میں پوسٹنگ ،ٹرانسفر اور ریشنلائزیشن زیر بحث ائے

Ittehad

Leave a Comment