HED News Latest News

سی ایس ایس کے حتمی نتائج کا اعلان،365 امیدوار کامیاب

لاہور(عاطف پرویز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019 کے امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد 365 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔امیدواروں کی تعیناتی سول سروس ایکٹ 1973 کے تحت کردار اورماضی کی تصدیق سے مشروط ہے۔سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کل 14521 امیدواروں نے حصہ لیا۔ان میں سے 372 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کامیاب قرار دیا گیا۔انٹرویو کے بعد 365 امیدوارکامیاب قرار پائے۔اس طرح کامیابی کا تناسب 2.51 فیصد رہا۔ حتمی طور پر تعیناتی کے لئے 214 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے جن میں سے132 مرد اور 82 امیدوار خواتین ہیں۔تحریری امتحان کے بعد کامیاب قرار دئیے جانے والےامیدواروں کی فہرست درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جاسکتی ہے۔

https://www.ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/CSS-CE-2019-Final-Result.pdf

Related posts

پنجاب کے تمام انتظامی سربراہان سولہ جولائی دو بجے دوپہر تک سو فیصد ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ پہنچائیں

Ittehad

 اٹھاسی نو منتخب لیکچررز اردو کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن  کرنے پر مبارکباد   

Ittehad

گورڈن کالج راولپنڈی بھی نجی تحویل میں دینے کی تیاریاں ۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل مسترد

Ittehad

Leave a Comment