خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے بحال رکھا سروس ٹربیونل کے فیصلے پر بیورکریسی نے لیے ولعل کیا اور سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کر دی جب سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تو بھر چھ جنوری 2023 کو اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایلمنٹری نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیاہے کہ پہلے سے کی گئی کٹوتیاں بھی واپس ہوں گی
دسمبر میں پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق تعطیلات کے دوران جو تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں وہاں حاضر رہنے والے اساتذہ کو مذکورہ الاونس دیا جائے گا
پشاور (نمائندہ خصوصی) اساتذہ کو موسم سرما و گرما کی تعطیلات کے دوران نہ صرف آئندہ سے کنوئیس الاونس ملا کرئے گا بلکہ پہلے سےاس ضمن میں کی گئی کٹوتیاں واجبات کی صورت میں واپس کی چائیں یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے سروس ٹربیونل میں کیس داخل کیا تھا کہ دوسرے صوبوں مثلآ سندہ میں کنونس الاونس تعطیلات کے دوران ادا کیا جاتا ہے لہذا یہاں بھی دیا جائے ٹربیونل نے نہ صرف فیصلہ ان کے حق میں دے دیا انہوں نے سابقہ کی گئی کٹوتیوں کی رقم واپس کرنے کا کہا صوبائی حکام نے فیصلہ پر عمل درآمد نہ کیا اساتذہ کو ایک مرتبہ پھر ٹربیونل جانا پڑا جس پر ٹربیونل نے ناگواری و ناراضی کا فیصلہ دیا جب صوبائی حکام نے دیکھا کہ ٹربیونل ۔عمل درآمد پر ڈٹ کیا ہے تو سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی جیسے سپریم کورٹ نے بحال رکھا چا وناچار ایلمنٹری سکول نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ادھر پنجاب میں تا حال یہ نہیں کیا گیا دسمبر میں ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس مین یہ کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران کام کرنے والے اساتذہ کو کنوئنس الاونس دیا جائے