2024 Latest News Press Releases

محترمہ شہناز محسن اور محترمہ گلناز فاطمہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنے پر مبارکباد

لاہور ،نمائیدہ خصوصی ،،پنجاب یونیورسٹی کے حالیہ کانوکیشن میں کالج کیڈر کی دو خواتین اساتذہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں سے نوازا گیا ان میں ایک اتحاد اساتذہ کی معروف راہنما اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جھنگ سٹی کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر شہناز محسن سیال ہیں جنہیں جغرافیہ کے مضمون میں مقالہ لکھنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ان کے مقالے کا عنوان تھا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے احیا کا تجزیہ ،اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں ڈاکٹریٹ ڈگری کے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ دوسری خاتون استاد گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹ لکھپت کی ریسرچ سکالر اور اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن محترمہ ڈاکٹر سیدہ گلناز فاطمہ ہیں جنہوں نے ایجوکیشنل سائیکالوجی پر اپنا مقالہ تحریر کر کے یہ ڈگری حاصل کی ہے مقالے کا عنوان تھا سکول لیڈر شپ میں کامیاب خواتین ،،جو لاہور کے ایک سیکنڈری سکول کی کیس سٹڈی ہے انہوں نے شعبہ آئی ای آر کی اساتذہ کی راہنمائی میں یہ مقالہ تحریر کیا اتحاد اساتذہ کے جملہِ رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے

محترمہ شہناز محسن ڈگری وصول کرتے ہوئے

محترمہ سیدہ گلناز فاطمہ اپنی ڈگری وصول کرتے ہوئے

Related posts

سندھ کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج کھل گئے

Ittehad

سابق جنرل سیکرٹری پیپلا ساہیوال ڈویژن و رہنما اتحاد اساتذہ پیر سید نوید الحسن گیلانی انتقال کر گئے

Ittehad

  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک سو باون  نو منتخب مرد لائبریرینز کے احکامات تعیناتی جاری کر دئیے

Ittehad

Leave a Comment