2024 Latest News Obituary

انتقال پر ملال ۔صدمات ۔۔ اظہار تعزیت

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر منعم المحبوب کو صدمہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے پروفیسر آف کیمسٹری منعم المحبوب کی بڑی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئیں مرحومہ کی عمر تقریبا پینسٹھ برس تھی اور ایک عرصہ سےگردوں کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائلیسس پر تھیں اور زندگی کی جنگ بہادری اور جرات سے لڑ رہیں تھیں مگر بلآخر بیماری کامیاب رہی اور وہ اللہ کی رحمت میں چلی گیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پروفیسر منعم المحبوب مرحومہ کے بچوں اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اتحاد اساتذہ کے سبھی ساتھی جناب پروفیسر منعم المحبوب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے

انگریزی ادب کی معروف پروفیسر شںبانہ سیف کو صدمہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ). گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی لاہور کی انگریزی ادب کی ریٹائرڈ استاد محترمہ شبابہ سیف کے خاوند خالد سیف 18 دسمبر 2024 کو اللہ کے حضور پیش ہو گئے مرحوم تقریباً ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے مرحوم ایک برس تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے مگر مشیت ایزدی کے آگے ہار گئے مرحوم خالد سیف کی زوجہ محترمہ پروفیسر شںبانہ سیف انگریزی ادب کی معروف استاد ہیں اور لاہور کے مختلف کالجوں گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کالج لاہور ۔گورنمنٹ کوئین میری کالج برائے خواتین لاہور اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی لاہور کے سینکڑوں طلباء وطالبات کو انگریزی ادب سے روشناس کروا چکی ہیں اپنے عمدہ اخلاق کی بنا پر اساتذہ میں بے حد مقبول ہیں لہذا اساتذہ و طلباء کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ جے ٹو واپڈا ٹاؤن میں شرکت کی اور جو بروقت اطلاع نہ ہونے پر شرکت نہ کرسکے وہ تعزیت کے لیے ان کے در دولت پر حاضر ہو رہی ہے ادارہ و آرگنائزیشن اتحاد اساتذہ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان نے محترمہ پروفیسر شںبانہ سیف سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے

فیصل آباد ۔۔ سابق پرنسپل پروفیسر ایوب حسن کو صدمہ

فیصل آباد ۔۔گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے سابق پرنسپل پروفیسر ایوب حسن کی والدہ گذشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں فیصل آباد کے علمی حلقوں نے پروفیسر ریٹائرڈ ایوب حسن سے اظہار تعزیت کیا ہے اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے

چشتیاں ۔۔۔گورنمنٹ کالج کےشعبہ استاد محمد آصف کو صدمہ

بہاولنگر (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کے شعبہ ریاضی کے استاد محمد آصف کی والدہ محترمہ کا گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے جناب محمد آصف سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے

سرگودھا ۔۔انبالہ۔مسلم کالج کے پروفیسر محسن رضا کو صدمہ

سرگودھا ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ امبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے شعبہ انگریزی۔ادب کے استاد محترم محسن رضا کے والد بزرگوار گذشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان نے جناب محسن رضا سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

  مظاہرہ کرنے والے ملازمین پر پولیس کا  وحشیانہ لاٹھی چارج ،بلوچستان پروفیسرز  اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر  زخمی

Ittehad

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فنگشنل بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی

Ittehad

آپ کے ووٹ اور سپورٹ کے حقیقی حقدار اسلا میہ یونیورسٹی بہاولپور کے امیدواران سینٹ

Ittehad

Leave a Comment