2022 Latest News Obituary

انتقال پُرملال — ۔صدمات۔ —- ۔۔ اظہار تعزیت

رہنما اتحاد اساتذہ عدیل مالک چیمہ کو صدمہ

گورنمنٹ کالج ڈاہرانوالہ  کے پرنسپل اور اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم سے منتخب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ممبر سینٹ پروفیسر عدیل مالک چیمہ کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور عدیل چیمہ اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے  

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر راؤ منظور احمد کو صدمہ

نامور رہنما اتحاد اساتذہ اور گورنمنٹ کالج محمدی شریف کے سابق پرنسپل پروفیسر راؤ منظور احمد کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں فیصل آباد اور ضلع چنیوٹ کے ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ اور تدفین کی ساری رسومات ان کے آبائی گاؤں راؤ باغ میں ادا کی گئیں اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے ایک تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور یہ بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ راؤ منظور صاحب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے 

گورنمنٹ کالج حسن ابدال کے پروفیسر زبیر احمد کو صدمہ

گورنمنٹ کالج حسن ابدال کے شعبہ فزکس کے پروفیسر زبیر احمد کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں اتحاد اساتذہ نے محترم زبیر احمد سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے تدریس و غیر تدریسی عملے کے معاوضہ جات کے تعین کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

کرونا نے جواں سال خاتون لیکچرر کی جان لے لی

Ittehad

  پاکستانی سماج میں اقلیتوں کے  حقوق کے حصول کے لیے قانونی جد وجہد کی تاریخ

Ittehad

Leave a Comment