2023 Latest News Obituary

اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سےڈاکٹر ایاز احمد سرکانی کا تعزیتی ریفرنس

مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پچیس نومبر 2023 کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک نمبرپنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس آج مورخہ پچیس نومبر 2023 کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک نمبر 17 میں منعقد ہوا جس میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی قائدین شریک ہوئے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے سے قبل قرآن خوانی ہوئی کالج کے لان میں کالج اساتذہ کی بڑی تعداد نے کلام پاک کی آیات کی تلاوت کی بعد ازاں اجتماعی دعا ہوئی جس میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی پھر تمام اساتذہ و دیگر شرکا کالج ہال میں جمع ہوگئے اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا مقررین نے مرحوم ڈاکٹر ایاز احمد سرکانی کی بطور استاد ،بطور ایک انسان اور بطور ٹریڈ یونین لیڈر مختلف پہلوؤں پر اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ایک بات پر سبھی مقررین کا اتفاق تھا کہ مرحوم ایاز سرکانی ایک جرات مند ،نڈر اور بے باک ٹریڈ یونین لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے ان کی ان خوبیوں کی بنا پر محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ان سے خوفزدہ رہتے تھے کمپرومائز کرنا تو گویا انہوں نے سیکھا ہی نہ تھا جتنی دیر جئیے شیر کی طرح جئیے اپنی روشن فکری اور ترقی پسندانہ سوچ کی بدولت درجہ چہارم کے ملازمین سے محبت کرتے تھے وہاں موجود لوگوں نے ان لوگوں کی آنکھیں پرنم دیکھیں وہ ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحوں کو یاد کر کے رو رہے تھے سابق مرکزی صدر پپلا پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ سیکرٹری اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر طارق بلوچ مرکزی نائب صدر پپلا فائزہ رعنا ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پپلا ملک ارشاد حسین اور سیکریٹری اتحاد اساتذہ پاکستان ضلع لاہور حسن رشید ریفرنس میں شریک کے لیے ڈیرہ غازی خان آئے جبکہ مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر کلیم اللہ لغاری صدر پپلا ڈیرہ غازی خان ڈویژن فرحان یاسر چاند بطور میزبان ڈویژن کے رہنماؤں کےطور پر شریک ہوئے نمایاں شخصیات میں پروفیسر صادق جانی رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر رفیق احمد شامل تھے لیہ ضلع کے اتحاد اساتذہ پاکستان کے صدر سبحان سہیل چانڈیہ اور معروف قائد جرات عباس بھی شرکا میں نمایاں تھے

Related posts

گجرات کے چار کالجز سیاسی عناد اور حسد کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔۔گجرات یونیورسٹی سے ریپیٹریٹ ہونے والے کالجز کی کہانی

Ittehad

فائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کا روایتی طریقے سے امتحان لینے کا اعلان

Ittehad

  چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل رخصت پر چلے گئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ٹرانسفر 

Ittehad

Leave a Comment