2023 Latest News Obituary

  انتقال پر ملال۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدمات۔۔۔۔۔۔۔۔اظہار تعزیت 

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ہے رہنماؤں محمد عارف ،حافظ عبد الخالق ندیم اور پروفیسر غلام مصطفیٰ کی ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم کے والد کی دعا مغفرت مین شرکت

بھیرہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی ڈاکٹر احمد ندیم کے والد بزرگوار پیر عبد القدوس نقشبندی گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے گیارہ جنوری 2023 کو قرآن خوانی کی رسم ان کے  آبائی گاؤں چک مبارک میں ادا کی گئی  اس رسم قل خوانی میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف مرکزی رہنما پروفیسر غلام مصطفیٰ اور پیپلا کے سابق صدر پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم نے اس قران خوانی میں شریک ہوئے اور ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا  قل خوانی کی اس دسم میں پیپلا  اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے اور بہت سے راہنما شریک ہوئے جن میں پیپلا سرگودھا ڈویژن کے صدر حافظ ڈاکٹر محمد رمضان اور سنئیر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل،اتحاد استاتذہ پاکستان کے سرکردہ راہنما پروفیسر طفیل گوندل اور پروفیسر فرخ رزاق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ابو الحسن نقوی خاصی طور پر قابل ذکر ہیں 

فیصل آباد کے پروفیسر فاروق انور کو صدمہ

فیصل آباد (نامہ نگار) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے  استاد پروفیسر فاروق انور کے والد بزرگوار کل بارہ جنوری 2023 کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کل سہ پہر چک نمبر 69 علی آباد المعروف گھسیٹ پورہ میں ادا کی گئی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی اور مرحوم  کی مغفرت کے لیے دعا کی

نامور شاعر و ادیب ناصر ادیب کو صدمہ

لاہور(نامہ نگار) گورنمنٹ دیال سنگھ گریجویٹ کالج لاہور کے نامور شاعر و ادیب اور شعبہ اردو کے استاد ناصر  بشیر کے والد بزرگوار بشیر احمد راٹھور   گیارہ جنوری 2023 کو قضائے الٰہی سے اپنے آبائی شہر ملتان میں انتقال کر گئے ان کی تدفین اور آخری رسومات ملتان میں ہی ادا کی گئیں  اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوستوں نے پروفیسر ناصر بشیر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز خواتین سنیارٹی نمبر 1900 تک فیصل مردانہ سنیارٹی نمبر 1800تک فیصل

Ittehad

پانچ رکنی  اعلی سطحی کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کر ے گی

Ittehad

پنجاب حکومت سکولز ٹیچرز کا ٹی این اے ٹیسٹ لینے میں ناکام

Ittehad

Leave a Comment