2023 Latest News Obituary

اخبار غم ۔۔۔۔انتقال پرملال۔۔۔ اظہار تعزیت

رہنما  اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر کاشف کے والد انتقال کرگئے 

لاہور ،نمائندہ خصوصی ،،گورنمنٹ دیال سنگھ گریجویٹ کالج کے شعبہ اردو کے استاد اور رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کے والد بزرگوار کل شام قضاء الہی سے  اپنی جائے رہائش گوجرانولہ میں انتقال کر گئیے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے ان کے انتقال پر پروفیسر کاشف سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے

گوجرانولہ ۔۔ پروفیسر رفاق صدیقی انتقال کرگئے 

گوجرانولہ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ کے شعبہ ریاضی کے ریٹائرڈ پروفیسر رفاق صدیقی چھ دسمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے ان کی عمر تقریباً چونسٹھ برس تھی وہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ کے سابق پرنسپل پروفیسر اکرم کے داماد  اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی گوجرانولہ کی سابق پرنسپل پروفیسر طوبی رفاق کے خاوند تھے اتحاد اساتذہ کے رہنماوں نے مرحوم کے اہل خاںہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

بورے والا۔۔۔پروفیسر فوزیہ کے والد اور پروفیسر فضل رحیم کے بھائی کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس 

بورے والا  گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج بورے والا ضلع وہاڑی کی شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ فوزیہ کے والد بزرگوار اور شعبہ معاشیات کے پروفیسر جناب فضل رحیم کے برادر بزرگ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ان دونوں مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے کالج سٹاف نے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا اجلاس میں مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی اور تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں دونوں خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی 

Related posts

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی 1515تا 1870 کی ترقی کا پہلا مرحلہ

Ittehad

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز کی پری پی ایس بی آج مکمل ہو گئی

Ittehad

قصور — ۔سٹوڈنٹس کی فائرنگ سے دو اساتذہ اور ایک سیکورٹی گارڈ زخمی 

Ittehad

Leave a Comment