2025 HED News Latest News

کالجوں کے سپورٹس فنڈ پر تین گنا بوجھ ۔تیسری سالانہ کھیلوں کا خرچہ اس بار کالج اٹھائیں گے

دو سو سے زیادہ ایک ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پندرہ ہزار روپے ایک ہزار یا اس سے زیادہ اور تین ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچیس ہزار ،تین ہزار یا اس سے زیادہ اور پانچ ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچاس ہزار جبکہ پانچ ہزار اور زائد انرولمنٹ والے کالجز ایک لاکھ صوبائی لیول پر قائم کمیٹی کو فنڈ مہیا کریں گے ایسا کرنے سے مقامی سطح پر سپورٹس کا عمل متاثر ہوگا کیونکہ اسی فنڈ سے شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کے اخراجات بھی پورے کرنا ہوں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) اس مرتبہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر میں قائم صوبائی سطح کی سپورٹس کمیٹی نے تیسری سالانہ کھیلوں کے انعقاد کے اخراجات کا اضافی بوجھ کالجز کے سپورٹس فنڈ پر ڈال دیا ہے اب بچوں سے اکٹھا کیا گیا کالجز فنڈ تین جگہوں پر استعمال ہوگا اول سارا سال مختلف کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تربیت ۔دوم ۔انٹر کالجیٹ ،تحصیل و ضلع اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ساتھ سفر کرنے والے استاد کے ٹی اے ڈی اے اور خورد ونوش پر اور تیسرا اس مرتبہ کھیلوں کے انعقاد کا خرچہ بھی ڈال دیا گیا ہے جس سے یقیناً اول الذکر تربیت کا عمل متاثر ہوگا ہونا تو یہ ماتحت افسران جو اختیار اعلی کو متاثر کرنے اور خوشنودی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں حکمران سے فنڈز طلب کرتے یا تعلیمی بورڈوں میں جمع اربوں روپوں سے کچھ لیتے کالج ز میں پڑھے معمولی فنڈز پر شب خون مار رہے ہیں کمیٹی نے تیسری سالانہ کھیلوں اور پہلی اساتذہ کھیلوں پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر ایک شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق دوسو یا اس سے زیادہ لیکن ایک ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز اس فنڈ میں پندرہ ہزار روپے،ایک ہزار یا اس سے زیادہ لیکن تین ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچیس ہزار،تین ہزار یا اس سے زیادہ لیکن پانچ ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچاس ہزار روپے اور پانچ ہزار یا اس سے زائد انرولمنٹ والے کالجز اس فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کروائیں گے کیونکہ چار اپریل ہو گئی ہے اور آٹھ اپریل سے یہ کھیلیں شروع ہو رہی ہیں لہذا پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ رقم کے چیک جلد از جلد روانہ کر دیں

Related posts

کراچی میں ماہر تعلیم کی ٹارگٹڈ  ہلاکت

Ittehad

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

مسلسل ڈی پی سی میٹنگ میں لیکچررز مرد وخواتین کی ترقی کا پہلا راؤنڈ مکمل ۔دوسرا راؤنڈ اگلے دس روز میں متوقع 

Ittehad

Leave a Comment