2022 Latest News Press Releases

سپشل الاونس پندرہ فیصد مارچ کی رننگ بیسک پر یکم مارچ سے ملے گا ۔کابینہ نے منظوری دے دی

سپشل الاونس پندرہ فیصد رننگ بیسک پر یکم مارچ سے اور گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین جو کوئی کیڈر سپیسفک الاونس نہیں لے رہے  

 2:53 PM

وفاق کا ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس جسے  پنجاب حکومت نے سپشل الاونس 2022 کا نام دیا ہے یہ الاونس رننگ بیسک کس پندرہ فیصد دو ہزار سترہ کے سکیلز کے مطابق رننگ بیسک پر ملے گا صوبائی کابینہ نے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اب اس کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے صرف نوٹیفیکیشن ہونا باقی ہے یہ الاونس ملازمین کو یکم مارچ دو ہزار بائیس سے ملے گا ابھی نوٹیفیکیشن بھی نہیں ہو سکا تھا اور ماہ جون کی تنخواہ کا پے رول بائیس جون کو چل جاتا ہے اس لیے یہ اضافہ یکم جولائی کو دی جانے والی تنخواہ میں شامل نہیں ہوگا لہذا غالب امکان ہے کہ اگلے چند روز میں اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا یکم اپریل یکم مئی یکم جون اور یکم جولائی کے بقایا جات اکٹھے یکم اگست کو ادا ہونے والی تنخواہ میں مل جائیں گے

  سپشل الاونس کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ  

 یقیناً قارئین کی دلچسپی ہوگی کہ انہیں یہ کتنا ملے گا تو اس کا آسان سا فارمولا ہے کہ اپنی اب والی رننگ بیسک سیلری سلیپ سے نوٹ کر کے اس کو 0.15 سے ضرب دیں مثال کے طور پر آپ کی  بیسک سیلری اسی ہزار ہے تو اعشاریہ پندرہ کو آپ اسی ہزار سے ضرب دیں گے تو جواب بارہ ہزار آئے گا یہ بارہ ضرب چار تو یکم اگست کی سیلری میں اٹھتالیس ہزار روپے ایڈ ہو جائیں گے

سول سیکرٹریٹ کی جانب سے کابینہ کو بھجوائے جانے والے ایجنڈا کا عکس جس کی منظوری ہوئی

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنما اور سابق مرکزی نائب صدر پی پی ایل اے راے اصغر علی وفات پا گئے

Ittehad

  بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈگری  امتحانات  تاحکم ثانی ملتوی 

Ittehad

پروفیسر عاصم عتیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی آئی آفیس تعینات کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment