2021 Latest News

اج پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں کلاسز کا بائکاٹ کیا جائے گا

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے 8 مارچ 2021 کے فیصلے  کے مطابق تحریک کے پہلے مرحلے کے طور پر آج  پنجاب کے تمام کالجز میں کلاسز کا بائکاٹ کیا جائے گا حکومت کو دئیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ میں چار مطالبات کیے گئے جو فوری حل طلب ہیں  1- کالجز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان،گورنمنٹ کالجز (3) حافظ آباد ،گورنمنٹ کالج چکوال اور گورنمنٹ کالجز مری کو کالجز کی سطع پر بحال کیا جائے 2–؛موجود حکومت ہی کے تحریری معاہدے کے مطابق پے پروٹیکشن کو بلا تاخیر نوٹیفائی کیا جائے  3- مختلف گریڈز میں دستیاب تین ہزار سے زائد آسامیاں پرموشنز سے پر کی جائیں  4- موجود حکومت کے ساتھ سابقہ پی پی ایل اے کے تحریری معاہدے کے تحت رقم کا تعین کر کے پانچ درجاتی فارمولے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے   پی پی ایل اے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے اور مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو تحریک کے اگلے مراحل مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Related posts

غریب مگر ذہین یونیورسٹی طالب علموں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وظائف 

Ittehad

پوسٹنگ کے منتظر ستائیس مرد وخواتین کے آرڈرز کر دئیے گئے آج جوائنگ ہے

Ittehad

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے کی بنا پر پندرہ کالج اساتذہ کے خلاف کاروائی

Ittehad

Leave a Comment