2022 General Notifications Latest News

ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دو ہزار اکیس کے بارے میں محکمہ خزانہ نے تمام سوالات کے جوابات واضح کر دیے

محکمہ خزانہ پنجاب نے پندرہ ستمبر دو ہزار اکیس کو دسپیرثی ریڈکشن الاونس 2021 دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اس میں کئی سوالات اٹھائے گئے کہ کس کو ملے گا اور کون نہیں لے سکے گا  ان تمام کے جوابات کی وضاحت کے لیے کل محکمہ خزانہ نے ایک وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے پہلے نوٹیفیکیشن میں ایک سادہ سا اصول وضع کیا گیا تھا کہ یہ الاونس محرومین کے لیے ہے جو پہلے سے کوئی اور دوسرا الاونس نہیں لے رہے جو ان کی دو ہزار سترہ کے گریڈ کی ابتدائی  تنخواہ کے پچیس فیصد سے زیادہ ہو مگر یہ وضاحت نا کافی ثابت ہوئی اور مختلف محکموں کے بہت سے سرکاری ملازمین نے سوالات اٹھائے مثلاً محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے یہ کہ کیا ہارڈ ایریا الاونس لینے والے اس الاونس کے حقدار ہیں اور انہیں یہ الاونس اکاؤنٹ آفیسز نے روک دیا یا مشروط طور پر جاری کیا دوسرا یہ کہ ایم فل یا پی ایچ ڈی الاونس لینے والے اس الاونس کے اہل ہیں ان تمام کا جواب اس لیٹر میں موجود ہےکوالیفیکشن الاونس کی وضاحت تو پہلے ہو چکی کہ یہ اس الاونس کے حصول میں رکاوٹ نہیں دوسرا ہارڈ ایریا کے بارے میں اس میں واضح کر گیا ہے کہ یہ الاونس وصول کر نے والے دسپیرثی ریڈکشن الاونس لے سکیں گے دیگر محکموں کے اور لوگ جو حقدار نہیں ان کی وضاحت اور نام اس خط میں موجود ہیں 

Related posts

کل سیکرٹرییٹ لاہور کے سامنے ایجوکیشن گرینڈ الائنس اور حکومت کے درمیان میدان لگے گا

Ittehad

جنوبی پنجاب کے چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

ڈاکٹر  شاھین کرامت گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد کی پرنسپل تعینات

Ittehad

Leave a Comment