HED News Latest News

مسیحی ڈرائیورکی بیٹی کے سی ایس ایس پاس کرنے کی خبرانٹرنیٹ پر وائرل

لاہور(نیٹ نیوز) ایک مسیحی پاکستانی ڈرائیور کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات 2019 کو کلیئر کر لیا ہے اور انہیں پاکستان کے فارن سروسز ڈویژن میں بھرتی کیا گیا ہے۔ جان کینیڈی کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سماجی اور معاشی زنجیروں کو توڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور ملک میں اقلیت کے پربچے کے سامنے مثال رکھ دی ہے کہ اگر آپ ہمت کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیگل ونگ میں ڈرائیور جان کینیڈی ، پاکستان کی مسیحی اقلیتی برادری کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان کے بہت سارے حصوں میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے پیش نظر اس خبر نے اندرون و بیرون ملک سوشل میڈیا پر اہمیت اختیار کرلی ہے اور یہ خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ رابیل کے پورے خاندان کو اس قابل قدر کارنامے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن ، جہاں جان کینیڈی کام کرتے ہیں، نے اپنے ملازم کو مبارکباد کا خط بھیج کر اس کامیابی کو یادگار بنایا ہے۔

Related posts

ارم بخآری فارغ۔ندیم محبوب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

یونیورسٹی آف میانوالی کو ستائیس مضامین میں وزیٹنگ فیکلٹی مطلوب ہے ۔۔انٹرویوز تئیس /چوبیس اگست

Ittehad

فیصل آباد میں آگیگا کا کامیاب مظاہرہ اتحاد اساتذہ پاکستان ایک بڑے فریق کے طور پرشامل

Ittehad

Leave a Comment