2022 Latest News Obituary

چکوال۔۔۔انگریری ادب کے معروف استاد چوہدری لیاقت انتقال کر گئے 

ان کی عمر تقریباً تہتر برس تھی وہ ہشاش بشاش خوش وخرم زندگی بسر کر رہے تھے کہ اچانک برین ٹیومر ظاہر ہوا اور تین ماہ کے اندر جان لے گیا

وہ تعلیمی حلقوں میں چوہدری لیاقت  برادری میں لیاقت منہاس اور دوستوں میں صوفی لیاقت کے طور پر مشہور تھے

چکوال۔۔انگریزی ادب کے معروف ریٹائرڈ پروفیسر جوہری لیاقت کل رات انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 73 برس تھی مرحوم اتحاد اساتذہ پاکستان کے ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے انہوں نے تدریسی سفر کا آغاز بطور لیکچرر انگریزی پنڈ دادن خان سے کیا کچھ عرصہ وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد اپنے آبائی شہر چکوال ا گئے اور وہاں ایک عرصہ وہاں فیض دیتے رہے ملازمت سے جی اچاٹ ہوگیا اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی مرحوم وہاں بائیں بازو کے دانشور کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے ان کا فنون لطیفہ سے گہرا شغف تھا موسیقی کے آلات بھرمیں رکھے ہوئے تھے اور انہیں بجا کر تسکین قلب کیا کرتے بانسری اتنی  سریلی بجاتےکہ چلتے لوگ ٹھہر جائے اور دور دور سے دوست  سننے آیا کرتے وہ مکمل صحت مند تھے اور خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے کہ کچھ عرصہ قبل کوئی تکلیف ۔محسوس ہوئی علاج کروانے گئے تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق تین کے آخری تین ماہ انہوں نے بستر پر ہی گزارے خوش گفتار شخص فوت گویائی سے بھی محروم ہوگیا اور بلآخر کل مورخہ تین دسمبر رات اس دنیا کو چھوڑ گئے ان کے دوستوں کا ایک وسیع حلقہ ان کی موت سے افسردہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے 

بڑھاپے کے وقت مصروف مطالعہ 
ادھیڑ عمر کی تصویر 
اور جب آتش جواں تھا

Related posts

نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسلام ،راولپنڈی ،لاہور اور سیالکوٹ میں سکولز و کالجز کل بند رئیں گے

Ittehad

انتقال پر ملال ۔۔۔صدمات۔۔۔اظہار تعزیت

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کے کیسز بھجوانے کے لیے دو شرائط عائد کر دیں

Ittehad

Leave a Comment