2021 Latest News Obituary

بہاولنگر– رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے

رہنما اتحاد اساتذہ۔ اور گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے شعبہ فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر چوہدری محمد حنیف آج صبح انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اکسٹھ برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے دو ہزار بیس میں ریٹائر ہوئے مرحوم ایک طویل عرصہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے دو ہزار چار میں ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا وہ کامیاب آپریشن کے بعد کوئی تقریباً پندرہ برس راضی خوشی رہے مگر دو برس قبل انہیں تکلیف کا احساس ہوا تو معالج سے رابطہ کیا پھر ڈائلیسس طے ہوا انہوں نے دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے تگ ودو کی مگر کامیابی نہ ہو سکی اور وہ آج صبح اللہ کی رحمت میں چلے گئے انہوں نے بطور ایڈہاک لیکچرار فزکس اکیس ستمبر چھیاسی ملازمت کا آغاز کیا یکم دسمبر دو ہزار اٹھاسی کو سروس ریگولر ہوئی اٹھارہ جنوری دو ہزار تین کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہویے اور چار مارچ دو ہزار چودہ کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پائی ابتدہ سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور آخری دم تک ساتھ نبھایا دو ہزار بیس کے پی پی ایل اے کے انتخابات میں انہیں ان کی لیاقت اور انصاف پسندی کی بنا پر پی پی ایل اے کے الیکشن کمیشن کو رکن منتخب کیا گیا اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں اور بہاولنگر کے سبھی اساتذہ ان کی موت پر غمزدہ ہیں تمام مرکزی و ڈویژنل کارکنان نے ان کی موت کو ایک سانحہ قرار دیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اللہ ان کی تمام خطائیں معاف کر کے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے2

Related posts

ایم فل مکمل کرنے والی تیرہ اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کو ایم فل الاونس کا نوٹیفکیشن

Ittehad

سابق چیرمین ،سابق ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈاکٹر غلام محمد ملک انتقال کر گئے

Ittehad

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا سے جاں بحق

Ittehad

Leave a Comment