2021 HED News Latest News

پروفیسر چوہدری عبد الرزاق زمیندارہ کالج گجرات کے مستقل پرنسپل تعینات

 امیدواران کے پینل سے انٹرویو کے بعد گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گریجویٹ کالج  بھمبر روڈ گجرات کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر چوہدری عبد الرزاق کو بہترین قرار دیتے ہوئے سرچ کمیٹی نے سفارشات مرتب کیں اور سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو  بھجوا دی گئیں جنہیں منظور کر کے چیف منسٹر پنجاب کے آفیس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تعیناتی احکامات جاری کرنے کا حکم دیا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے جناب جواد رفیق ملک چیف سیکرٹری پنجاب کے ایما پر اسد اقبال سیکشن آفیسر اسٹبلشمنٹ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے چوہدری عبد الرزاق نے مستقل پرنسپلز کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیاہے  ان کے تعیناتی پر نہ صرف مذکورہ کالج بلکہ شہر کے دوسرے کالجوں کے اساتذہ نے اظہار مسرت کیا شہر گجرات کے علمی  ادبی اور سماجی حلقوں نے حکومت کے درست فیصلے پر اسے سراہا اور تعریف کی 

Related posts

ڈی پی آئی آفیس نے انیس سے بیس ترقیوں کے لیے مردو خواتین کے اعداد و شمار تبدیل کر دئیے نیا خط جاری

Ittehad

عید الفطر کی دس سے تیرہ اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

مچھ جیل میں قید بلوچستان گرینڈ الائنس کے سترہ اسیران کو فی الفور رہا جائے اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

Leave a Comment