2024 Latest News Press Releases

مرکزی قیادت اتحاد اساتذہ پاکستان کا فیصل آباد میں شاندار استقبال ۔۔امیدواران محبوب عارف اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل کا کامیاب انتخابی دورہ

مرکزی رہنماؤں اور نامزد امیدواران محبوب عارف ،ڈاکٹر شیر محمد گوندل اور انجم جیمز پال کا جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے زنانہ و مردانہ کالجوں کا دورہ

فیصل آباد ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گذشتہ دنوں اتحاد اساتذہ پاکستان کے نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری پروفیسر محبوب عارف اور سینئر نائب صدارت ڈاکٹر شیر محمد گوندل اور نامزد مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت انجم جیمز پال نے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے مردانہ و زنانہ کالجوں کا انتخابی کمپین کے سلسلے میں دورہ کیا انہوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ماضی کے ادوار کی کارکردگی سے آگاہ کیا اپنے آئندہ کے لیے منشور کے مختلف نکات کے بارے میں بتایا ۔الیکشن میں مدمقابل گروپوں سے تقابلی جائزہ پیش کیا تمام کالجز کے اساتذہ نے اتحاد اساتذہ پاکستان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں 25 اپریل 2024 کو ہونے والے پیپلا انتخابات میں بھر پور تعاون و حمایت کا یقین دلایا اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے اس تعاون و حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اگر اتحاد اساتذہ پاکستان کو آپ نے مرکز اور ڈویژنوں میں کامیاب کروایا تو اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی

Related posts

عدالت عالیہ نے سنگل پینشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوہری پینشن کا حکم دیدیا

Ittehad

لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات میں آٹھ جنوری تک توسیع کا حکم دے دیا

Ittehad

دس اگست تک یونیورسٹی ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا ہوگا ڈاکٹر احتشام جنرل سیکرٹری فپواسا

Ittehad

Leave a Comment