2021 College News Latest News

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما خالد جیلانی ٹوانہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج ریٹائر ہو گئے

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما جناب خالد جیلانی ٹوانہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج تین فروری کو ریٹائر ہو گئے ٹوانہ صاحب گورنمنٹ کالج خوشاب ( جوہر آباد) میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہسٹری خدمات سر انجام دے رہے تھے تاریخ پر ان کی گہری نظر ہے تاریخ میں تحقیق پر ان کا کافی کام ذریعے ابلاغ پر لوگوں کی نظروں سے گزرا  اور اس بنا پر شہرت پائی تاریخ کے ساتھ شعر و ادب سے بھی انہیں شغف ہے اور اپنے ضلع کے علمی ادبی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے ہیں انہوں نے سروس کا بیشتر حصہ جوہر آباد میں ہی گزارا ان کے محبتی شاگردان کی بہت بڑی  تعداد نے ان سے فیض پایا سروس کے آغاز سے ہی اتحاد اساتذہ سے منسلک ہو گئے اساتذہ حقوق کے لیے جتنی بھی تحریکیں چلائی گئیں آپ ان  کے روح رواں رہے تعلیم اور اساتذہ کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور عمر خضر عطاء فرمائے اور وہ اسی طرح ادب ،تاریخ اور اساتذہ کی خدمت کرتے رہیں 

Related posts

ایسوسی ایٹ برائے خواتین گلشن راوی لاہور کی دو خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنگین الزامات پر ملازمت سے برطرف

Ittehad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچررز کی 253 آسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

Leave a Comment