2025 HED News Latest News

پی ایس بی ٹو انشاء اللہ اگلے ہفتے ہوگی اس ہفتے ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں

کچھ لوگ افواہیں سوشل میڈیا پہ پھیلا کر لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں خدارا اس قسم کے مذاق سے باز رہیں

سولہ کیسز میں جو چھوٹے موٹے اعتراض لگائے گئے تھے اطلاعات کے مطابق سٹڈی لیو ،ٹرانسکرپٹ یا ڈ گری کی کاپی جو طلب کی گئی تھیں بھجوا دی گئی ہیں کوئی ایک آدھ باقی ہے تو اسے بھی بھجوا دیں تاکہ تاخیر کا بہانہ ان کے پاس نہ رہے لیڈران بھی ذمہ داری پوری کریں

لاہور ( نمائندہ خصوصی)ایک عرصہ سے معرض التوا میں پڑی اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز کی ایک حوالے سے تاریخی اہمیت بن گئی ہے یوں کہ 2022 میں پرموشن لنکڈ ٹرینگ ہوئی کچھ خواتین تو پرموٹ ہوگیں بقیہ کے ساتھ کیا ہوا کئی مرتبہ کیسز آگے پیچھے آتے جاتے رہے کبھی ایک اعتراض تو کھبی دوسرا کبھی آنٹی کرپشن رپورٹ نہیں کبھی یہ ایکسپیر ہو گئی تو کبھی نئی سالانہ خفیہ رپورٹ ڈیو ہوگئی علی ھذا القیاس اس مرتبہ پی ایس بی ٹو میں پیش ہونے کے لیے جا پہنچے تو سروسز والوں نے پری پی ایس بی کی تو ڈھونڈ ڈھونڈ کے پھر کچھ کیسز پر جن کے وہ کیس تھے ایم فل پی ایچ ڈی کے سلسلے میں چھٹی پر گئیے وہ عرصہ کی چھٹی کے آرڈرز ہیں ٹرانسکرپٹ یا ڈگری کی کاپی ہے یا نہیں ایک لسٹ ایجوکیشن والوں کو تھما دی سولہ مرد وخواتین کی لسٹ میں سے اکثریت نے اس کا جواب دے دیا ہے اگر کوئی رہ گیا ہے تو اسے بھی بھجوا دیں تاکہ یہ ہہانہ بھی ختم ہو لیڈران پیپلا و اتحاد اساتذہ پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان کی مدد کریں مگر صد افسوس کہ کچھ لوگ بے چارے ان منتظرین پرموشن کا مذاق اڑا رہے ہیں ایسے ہی بے پر کی آڑ دی کہ کل پی ایس بی ہے وہ بے چارے تصدیق کرتے پھر رہے خبر کا وجود ہی نہیں تھا تو ہوتی کیونکر خدارا ایسا نہ کریں ان کے جذبات سے مت کھیلیں ذرائع نے خبر دی ہے کہ یہ پی۔ایس بی ٹو انشاء اللہ اگلے ہفتے ہو جائے گی

فہرست اعتراضات

Related posts

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

Ittehad

ٹرانسفر فسٹ راونڈ میں پانچ سو ستائیس کالج اساتذہ کے تبادلے خواتین کو بوائز کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ مسز کوثر یاسمین یوسف کھارا ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

Leave a Comment