الیکشن ایکٹ 2017 نگران حکومت کو اس کا پابند بناتا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کی پرموشن نہ کرئے اسے بنیاد بنا کر مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دئیے
البتہ ریٹائر ہونے والے متاثر سرکاری ملازم پرموشن کے لیے سرکلر پرموشن کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے اسسٹنٹ پروفیسر مردانہ کے گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز ڈیفرڈ و فریش سنیارٹی نمبر 818 تا 966 جو بی ایس بی ٹو میں رکھ کر فیصل کرنے کے لیے بھجوائے گئے تھے اس اعتراض کے ساتھ واپس کرئیے ہیں کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگران حکومت کسی ملازم کی ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہیں کر سکتی البتہ اس سے متاثرہ سرکاری ملازم سرکلر پرموشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں