HED News Latest News

کرونا وبا:سرکاری سکولوں کی آیائوں کو صرف 2 ہزار ماہانہ ملیں گے

لاہور(رب نواز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی تعلیم کی کلاسوں میں کام کرنے والے کئیر گیورز کی تنخواہیں آدھی کردیں ۔ ان کئیر گیورز(آیا) کو کورونا وبا کے دوران ماہانہ صرف دو ہزار روپے ہی ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کے ابتدائی تعلیم کے دوران سکولوں میں۔ کام کرنے والے عارضی کئیر گیورز کو ماہانہ دوہزار دیا جائے گا ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران ان کئیر گیورز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی تھیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز نے محکمہ سے وضاحت طلبہ کی تھی ۔ اس وضاحت میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے ان کئیر گیورز(آیا) کو ماہانہ چار ہزار روپے دیے جاتے تھے تاہم سکول بند ہونے کی وجہ سے ان کو دوہزا ر روپے ماہانہ ملیں گے ۔

Related posts

کئی مرتبہ بلایا وہ نہیں آئے ایک سو نوے لیکچررز کو غیر حاضری پر پھر نوٹس

Ittehad

لاہور ڈویژن کے اکتیس کالجوں کی پرنسپلشپ کے لیےموزوں امیدواران کی تلاش

Ittehad

لاہور ڈویژن کے پچیس کالجوں میں پرنسپلز کا تقرر۔۔ آرڈرز جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment