یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب کوئی استاد یا کالج میں موجود کوئی دفتر یا درجہ چہارم کا ملازم دوران سروس انتقال کر جائے تو اس کے خاندان کو فوری طور پر مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے بیوہ یا بجے ان رولز ریگولیشن سے نا آشنا ہوتے ہیں کہ کون کون سی مالی سہولیات حکومتی محکمے مرحوم کے لواحقین کو فراہم کرتی ہے لہذا وہ در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ایسے میں بعض اوقات وہ ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو ان مجبوروں سے بڑی رقوم کے بدلے انہیں یہ سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرتے ہیں ضروت اس امر کی ہے کہ پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنما اور ایکٹیو اراکین ان سہولیات سے خود واقف ہوں اور ایسے خاندانوں کی مدد کریں ذیل میں ان سہولیات کا ایک چارٹ پوسٹ کیا جا رہا ہے جس ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر لیں یا پرنٹ بنوا کر اپنے پاس رکھیں