Latest News University / Board News

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان:امتحانات کے شیڈول کا اعلان

ملتان(قیصر سجاد) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی نے یکم اگست سے سنٹرز میں امتحان لینے کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات لیتے وقت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرونا ایس اوپیز کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ایک امتحانی سنٹر200 کی بجائے 100 طلباء کے لئے بنایا جائے گا۔مجوزہ شیڈول کے مطابق بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحانات 2020ء کا انعقاد یکم اگست سے 31 اگست تک ،بی کام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 2020ء 11 اگست سے31 اگست تک،ایم اے/ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری 2019ء کے امتحانت یکم ستمبر سے20 ستمبر تک،ایل ایل بی 3 سالہ پروگرام اور ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے پارٹ ون،ٹو اور تھری کے سپلیمنٹری 2019 کے امتحانات یکم نومبر سے 25 نومبر تک منعقد ہوں گے۔جبکہ فارما ڈی کے فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ،فورتھ اور فائنل ائر کے پہلے سالانہ امتحانات 2020ء کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا۔اس شیڈول مین معمولی ردوعمل ممکن ہے۔علاوہ ازیں مراسلہ میں کنٹرولر امتحانات کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ امتحانت کے دوران سنٹرز میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانی عملہ اور طلباءو طالبات دستانے،ماسک اورسینی ٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں گے

Related posts

مشروط ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی شرائط پوری ہونے پر ترقی و پوسٹنگ 

Ittehad

تعلیمی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی اجازت سے کھلیں گے وزیر تعلیم

Ittehad

یو ای ٹی لاہور کے انٹری ٹیسٹ ملتوی

Ittehad

Leave a Comment