College News Latest News

کمرے کتابوں سے بھر دئیے،طلباء کھلے آسمان تلے

پیرمحل – گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پرائمری حصہ میں جس میں چھ سات کمروں میں سیکڑوں طلبا زیر تعلیم ہیں سکول کے کمروں میں طلبا کو مہیا کی جانے والی کتابوں کا ویئر ہائوس قائم کردیا گیا جس سے طلبا کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، موسم میں گرمی کی حدت بڑھنے اور بچوں کیلئے سایہ دار جگہ نہ ہونے کے باعث طلبا اور اساتذہ سخت پریشان ہیں ۔ سی او ایجوکیشن ٹوبہ کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے سکول کے کمروں میں ویئر ہائوس موجود ہے ،دوسری جانب والدین نے معصوم سینکڑوں طلبا کو کھلے آسمان تلے بٹھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ویئر ہائوس ایجوکیشن آفس یا کسی دیگر بلڈنگ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

رات کے پچھلے پہر دھرنے  میں شریک سوئے ہوئے ایک سو دو افراد گرفتار کر لیے

Ittehad

ہارون آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد حنیف اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

پا نچ درجاتی فارمولا نافذ ۔سروس رولز کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment