2021 Latest News University / Board News

کل پنجاب کی جامعات میں یوم سیاہ منانے کا اعلان ۔کے پی یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمّت کرتے ہیں ڈاکٹر احتشام

*فپواسا پنجاب چیپٹر کا فپواسا سینٹرل کی کال پر خیبر پختونخواہ کے یونیورسٹی اساتذہ کی حمایت میں سوموار، 31 مئی 2021ء کو پنجاب بھر کی جامعات میں یوم ِ سیاہ منانے کا اعلان*
فپواسا پنجاب کے صدر *ڈاکٹر عبدالستار ملک* اور جنرل سیکرٹری *ڈاکٹر احتشام علی* نے کہا ہے کہ فپواسا پنجاب ، خیبر پختونخواہ کی جامعات کو درپیش مسائل کے خلاف جاری جدوجہد میں فپواسا کے پی کے، کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی  جامعات کے اساتذہ و ملازمین کے الاونسز میں کٹوتی کے  احکامات کو فی الفور واپس لے اور صوبائی HEC خیبر پختونخواہ کا   فوری قیام  عمل میں لایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ فپواسا پنجاب کے پلیٹ فارم سے چند دن پہلے حکومت ِ وقت کو جو مطالبات پیش کیے گئے تھے اُن کی روشنی میں تعلیمی بجٹ کا حجم بڑھایا جائے اور اساتذہ کے لیے ڈسپیرٹی الاونس کا دائرہ گریڈ 20 اور 21 تک وسیع کیا جائے.
 اُنھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جامعات کی خود مختاری میں مداخلت  کی روش ترک نہ کی اور خیر پختونخواہ کی جامعات کو اُن کے جائز حقوق نہ دیے تو یوم ِ سیاہ کے بعد اِس احتجاج کا دائرہ کار مزید پھیلایا جائے گا اور پاکستان بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اپنے جائز حقوق کے حصول کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشات نہ کریں گے۔

Related posts

پروفیسر ریاض ہاشمی کو لاہور بورڈ کا اضافی چارج

Ittehad

سابق ڈائریکٹر اور بہت سے کالجز کے پرنسپل رانا عبدالرشید خان انتقال کر گئے

Ittehad

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پوسٹنگ /ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی

Ittehad

Leave a Comment