2025 Latest News Press Releases

لاہور اور گوجرانولہ بورڈز نے لوکل پریکٹیکل ڈیوٹی کے روزانہ کے معاوضے بڑھ دئیے

سترہ کلو میٹر سے کم پریکٹیکلز ڈیوٹی سر انجام دئیے والے سیکنڈری امتحانات کے ممتحن کو 2500 اور انٹر میڈیٹ امتحانات کے ممتحن کو 3500 روپے ادا کیے جائیں گے

باقی سات بورڈز بھی ان کی تقلید میں نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ کم فاصلے پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو پہلے سترہ کلو میٹر تک یہ ڈیوٹی سر انجام دینے والوں کے معاوضے برائے نام تھے جس وجہ سے اساتذہ بالخصوص خواتین یہاں ڈیوٹی دینے سے کتراتی تھیں

گوجرانولہ (نامہ نگار ) پہلے لاہور اور اب اس کے بعد گوجرانولہ بورڈ نے سترہ کلو میٹر کے اندر پریکٹیکل امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والوں کے روزانہ معاوضہ جات میں اضافہ کر دیا ہے اب سترہ کلو میٹر کے اندر پریکٹیکل ڈیوٹی سر انجام والے سیکنڈری امتحان کے ممتحن کو 2500 روپے اور انٹرمیڈیٹ کے ممتحن کو 3500 روپے روزانہ کے حساب سے ادا کیے جائیں گے پہلے یہ معاوضے برائے نام تھے جس کی بنا پر ممتحن بالخصوص خواتین اساتذہ لوکل ڈیوٹی کی انجام دہی سے کتراتی تھیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اقدامات کیے گئیے ہیں

Related posts

مضمون تاریخ کو مقبول بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر غور۔۔ڈاکٹر محبوب حسین کنوینرمنتخب

Ittehad

کھوئے گئےحقوق کی واپسی کے لیےسرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک جاری

Ittehad

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

Ittehad

Leave a Comment