وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اپنے ٹوئٹر پیغام میں خبر کو باطل قرار دے دیا
یہ ادارے28 فروری سے قبل نیا این او سی حاصل کریں گرلز اور بوائز کیمپسز کی الگ الگ رجسٹریشن کروائیں
یکم مارچ سے لاہور ڈائریکٹوریٹ کالجز پرائیویٹ کالجز میں چیکنگ کا عمل شروع کرئے گا کہ بوائز اور گرلز کیمپس الگ ہو گئے ہیں اور دونوں میں مطلوبہ سہولیات میسر ہیں اور اس اطمینان کے انہیں این او سی جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مخلوط تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی بعض اطلاعات کی بنا پر عائد کی گئی ہے یہ بات بھی علم میں آئی ہےکہ ان اداروں میں مطلوبہ سہولیات بھی میسر نہیں جو معیار ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقرر کر رکھا ہے چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم یکم مارچ سے ان اداروں کا معائنہ کرئے گی اور یہ یقین کرئے گی کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں اور دونوں میں تعلیم کی معیاری سہولیات میسر ہیں اس کے بعد انہیں نئے این او سی جاری کئے جائیں گے