2023 Latest News Press Releases

عدالت عالیہ  نے زلزلہ متاثرین کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کا آرڈر معطل کر دیا 

حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین گریڈ بیس تا بائیس کی نصف تنخواہ جبکہ گریڈ ایک سے انیس تک ایک دن کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ میں عطیہ دینے کا آرڈر جاری کیا تھا 

اس آرڈر کو سائنس کالج کوئٹہ کے پروفیسر خلیل خاں اور دیگر کالجوں کے نو خواتین وحضرات پروفیسرز نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر یہ فیصلہ سامنے ایا

کویٹہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے  لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کیا تھا اس میں وفاقی حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ کابینہ کے اراکین و سرکاری ملازمین اس فنڈ میں عطیات دیں اور تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا صوبائی حکومتوں نے بھی اس طرح کے نوٹیفیکیشنز جاری کیے اور اپنے متعلقہ اکاؤنٹ آفیسز کو ایک دن کی تنخواہ کے برابر رقم تنخواہوں سے کا ٹنے کا کہا مگر بلوچستان کی حکومت نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے گریڈ بیس سے بائیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے نصف تنخواہ کے برابر رقم کاٹنے کا فیصلہ کیا جبکہ ایک گریڈ سے انیس گریڈ تک کٹوتی ایک دن کی تنخواہ کے برابر رقم کی کرنے کا کہا باقی اعلی سرکاری تو مراعات یافتہ ہوتے ہیں انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا مگر اساتذہ کو یہ گراں گزرا اور  انہوں نے اسے عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا جس پر  چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کا کٹوتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

Related posts

  کالج کیڈر کی تمام تازہ ترین سنیارٹی لسٹوں ۔تازہ ترین خبروں اور بہت کچھ  —- وزٹ کیجیے

Ittehad

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے مطالبے پے پروٹیکشن کی حمایت کر دی

Ittehad

پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment