ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جو دو سالہ گریجویشن اور دو سالہ پوسٹ گریجویشن ختم کر کے ان کی جگہ چار سالہ بی ایس آنرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری لانے کا۔ جو پروگرام دیا ہے سندھ حکومت نے اسے مسترد کر دیا ہے بورڈ اور یونیورسٹیوں کے وزیر اعلیٰ کے مشیر نثار کھوڑو نے ایک پریس کانفرنس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس قدم کو صوبائی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ سندہ میں دو سالہ گریجویشن اور دو سالہ پوسٹ گریجویشن جاری رہیں گے صوبائی خودمختاری کے بعد تعلیم کے سارے معاملات صوبے کے ذمے ہوتے ہیں تمام یونیورسٹیوں میں بی-اے اور ایم اے اسی طرح جاری رہیں گے