2023 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کی تمام ڈویژنوں کے سبھی کالجوں میں آگاہی و موٹیویشنل مہم 

لاہور ۔کے خواتین کالجوں میں مرکزی رہنما فائزہ رعنا کی سربراہی میں آمنہ سعدیہ،طارق بلوچ ،حسن رشید اور جاوید بھٹی پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے خواتین کالجز  ماڈل ٹاؤن ،مصطفے اباد،ٹمبرمارکیٹ ،، بندروڈ داتا نگر  دیال سنگھ اور دیگر کالجوں میں جا کر آگیگا کے دس اکتوبر کے سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنے اور احتجاج پر آمادہ کیا

فیصل آباد میں مرکزی رہنما غلام مصطفیٰ ،فائزہ رعنا ،خورشید اعظم ، محترمہ شگفتہ رانا، طارق بلوچ  حسن رشید کی ٹیم نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فیصل آباد کا دورہ کیا  صدر پپلا ڈاکٹر خورشید اعظم اور جنرل سیکرٹری پپلا فیصل آباد ڈویژن محترمہ شگفتہ رانا نے گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کا دورہ کیا اور سٹاف کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی اور علامتی ریلی نکالی

سرگودھا میں مرکزی سیکرٹری پپلا صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم ،صدر پپلا اور مرکزی رہنما ڈاکٹر حافظ رمضان کی سربراہی میں کور کمیٹی سرگودھا کے اراکین نے ڈویژن بھر کے کالجوں میں موٹیویشنل مہم چلائی رہنما میانوالی حیات خاں کی پرجوش ولولہ انگیز تقریر جو سٹاف روم میں کی گئی کی ویڈیو کو پنجاب بھر میں سراہا گیا

ساہیوال میں مرکزی رہنما شفیق بٹ نے سارے اساتذہ کو ساتھ لیکر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی جد وجہد میں  منفردمثال قائم کی

ملتان کے رہنماؤں جناب ارشاد ملک ساجد صدیقی حافظ ارشاد  ، چوہدری یامین کی ٹیم نے کالجوں کے دورے کیے اور میڈیا مہم کے ذریعے بھرپور آگاہی دی بورے والا سے پروفیسر مظہر حسین ،عابد حسین اور راؤ افتحار نے ضلع وہاڑی کے ہر استاد تک لیو انکشمنٹ اور پنشن کی منفی اصلاحات کے ضمرات سے آگاہی دی

لیہ  سے چلائی جانے والی۔تحریک سب سے انوکھی اور منفرد رہی مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور ڈویژنل صدر پپلا فرحان یاسر چاند کی سربراہی میں سبحان سہیل چانڈیہ ڈاکٹر جرات عباس  نے ثحریک بارے بذریعہ  سوشل میڈیا اور ٹیلی فون ڈویژن بھر میں اساتذہ کی اکثریت کو تحریک میں شمولیت کی دعوت دی  تونسہ سےطارق بزدار ،ڈیرہ غازی خاں سے  ڈاکٹر فرحت سرکانی،ڈاکٹر ایاز سرکانی راجن پور سے  امجد مجید اور مظفرگڑھ سے کاشف رودنی اس مہم میں پیش پیش رہے

لاہور(نمائندہ خصوصی رپورٹ ) اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل نےجب گذشہ ۔دھرنے سے قبل یہ طے کر لیاتھا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے حصول کی خاطر کوئی بھی تحریک چلائی جائے اسے کوئی بھی چلائے اس میں شمولیت اختیار کی جائے چنانچہ سب نے دیکھا کہ آگیگا کے شامل گروپوں کے محض لیڈروں اور مخصوص نمائندہ اراکین ہی شامل ہوئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے پنجاب کے سبھی شہروں سے کارکنان کی ایک کثیر تعداد ہر جگہ شامل ہوئی اس مرتبہ بھی دعوے اور لوگ کرتے رہے مگر اتحاد اساتذہ کے لوگوں نے گوجرانولہ ہو یا فیصل آباد ملتان ہویا کوئی اور شہر مظاہرے کا کالج ونگ کا کوٹہ ہمارے لوگ ہی تھے اس مرتبہ بھی ہمارے لوگوں نے کالج کالج شہر شہر آگاہی و موٹیویشنل مہم چلائی جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے 

Related posts

ملازمین اور حکومتی معاہدہ۔۔ تنخواہ کا پچیس فیصد تفاوت کمی آلا ونس یکم مارچ سے ۔اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل جون سے

Ittehad

لاہور دھرنے میں ہزاروں سرکاری ملازمین ۔مگر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا غائب

Ittehad

سرکاری ملازمین صرف ایک پلاٹ لےسکیں گے۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment