مرحوم ایک صاحب بصیرت ماہر تعلیم ،شاعر اور سوشیالوجی کے نامور استاد تھے
مرحوم کی عمر تقریبا تہتر برس تھی پنجاب یونیورسٹی ،گورڈن کالج ،شیخوپورہ ،وہاڑی اور سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں سوشیالوجی کا درس دیا کچھ عرصہ تعلیمی بورڈ لاہور کے سیکریٹری کے طور پر خدمات سر انجام دیں
ویسے تو مرحوم سوشیالوجی کے استاد تھے لیکن وہ ایک صاحب رائے دانشور،ماہر تعلیم ، شاعر ،پینٹر اور نثر نگار بھی تھے
جسمانی طور پر بلکل ٹھیک ٹھاک تھے آج بارہ بجے کے لگ بھگ ہارٹ اٹیک ہوا ہسپتال بھی نہ پہنچ سکے اور اللہ کی رحمت میں چلے گئے
ان کی نماز جنازہ آج شام آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ 204 گارڈینیا سیکٹر سی بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) نامور ماہر تعلیم ۔شاعر ،ادیب ،پینٹر اور سوشیالوجی کے استاد پروفیسر آصف ہمایوں قریشی آج لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا تہتر برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2012 میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور سے ریٹائر ہوئے انہوں نے کیرئیر کا آغاز پنجاب یونیورسٹی سے کیا نا موافق حالات کے سبب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ا گئے گورنمنٹ گورڈن کالج ،گورنمنٹ کالج شیخوپورہ ،گورنمنٹ کالج وہاڈی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے درمیان میں کچھ عرصہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں پڑھاتے رہے لیکن جب میں شہر لاہور چھوڑ کر بحریہ ٹاؤن جا بسے تو یہ سلسلہ بحال نہ رکھ سکے شاعری ،ادب اور پینٹگ کے لیے وافر ٹائم مل گیا اپنی شاعری کی گائیکی کے لیے دھن بھی بنا لیتے تھے ان کی صحت بہت ٹھیک ٹھاک تھی آج بارہ بجے کے لگ بھگ ہارٹ اٹیک ہوا ہسپتال بھی نہ پہنچ پائے اور اللہ کی رحمت میں پہنچ گئےان کی نماز جنازہ آج شام آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ 204 گارڈینیا سیکٹر سی بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی

ان کی لکھی ہوئی غزل جو انہوں نے خود کمپوزکی
ان کی شاعری کا مجموعہ

ان کی پینٹنگ
