2023 Latest News Press Releases

گوجرانولہ ،،، پروفیسرز کے احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی پر کاروائی 

عالم جوک چوکی کے انچارج اور محرر کو معطل کر دیا 

گوجرانوالہ ( ڈاکٹر نبی احمد  )

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون کے پروفیسر جمیل یوسف کو حبس بے جا میں رکھنے پر سی پی او کا سخت نوٹس ،چوکی انچارج او محرر کو معطل کردیا ،تادیبی کارروائی کا حکم،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ عالم چوک چوکی کے انچارج سب انسپکٹر رضوان شیرازی کی ہدایت پر پولیس نے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون کے پروفیسر اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جمیل یوسف کو بلاجواز چوکی عالم میں لاکر حبس بے جا میں رکھ لیا ،پولیس نے الزام لگایا کہ لین دین کا معاملہ ہے تاہم نہ کوئی مقدمہ درج تھا نہ ہی وارنٹ گرفتاری پولیس کے پاس تھے ،اطلاع ملنے پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈویثرنل صدر چودھری ریاض گجر ،صدر لوکل یونٹ پروفیسر رانامحمد رمضان کی قیادت میں اساتذہ عالم چوک چوکی پہنچ گئے اور بلاجواز حبس بے جا میں رکھنے پر شدید احتجاج کیا ،اساتذہ راہنماوں نے اس معاملے میں آر پی او اور سی پی او کو بھی اطلاع کی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے انچارج چوکی عالم چوک سب انسپکٹر رضوان شیرازی اور محرر اختر علی کو معطل کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ،آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ اساتذہ ہماری قوم کے معمار ہیں ،ان کی عزت ہمارا فرض ہے،پولیس کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ،دوسری جانب اساتذہ راہنماوں ڈویثرنل صدر پروفیسرچودھری ریاض گجر،پروفیسر رانامحمد رمضان ،پروفیسر طارق گھمن ،پروفیسر غضنفر بٹ ،پروفیسر طارق محمود کھوکھر ، ڈاکٹر نبی احمد،پروفیسر حافظ نعمان شمس ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ،ڈاکٹر محمد جعفر،پروفیسرسلامت چیمہ ،پروفیسرمیاں عامر،پروفیسرماجد اعوان ،پروفیسرتوقیر اسلم ودیگر نے کہا ہے کہ پولیس کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے ،آر پی او اور سی پی او ملوث عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کریں ورنہ اساتذہ احتجاج پر مجبورہوں گے ،پروفیسر چودھری ریاض گجر اور پروفیسر رانا محمد رمضان نے کہا کہ مزید لائحہ عمل طے کرنے کے لئے دو مئی بروز منگل صبح دس بجے گورنمنٹ کالج بوائز سیٹلائٹ ٹاون میں پیپلا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا اور پولیس کی بزدلانہ اور غیر قانونی کارروائی پر سی پی او آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا جائے گا،اگرپولیس کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف  حقیقی کارروائی نہ کی گئی تو نہ صرف امتحانی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ الیکشن ڈیوٹی بھی نہیں کی جائے گی اور احتجاج کا دائرہپورے پنجاب تک پھیلادیں گے  

Related posts

مختلف یونیورسٹیوں سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پول میں آنے والی دس خواتین کی تعیناتی

Ittehad

راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر کی خالی نشست کے لیے اہل امیدوار درخواست دیں

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں کو صدمات

Ittehad

Leave a Comment