HED News Latest News

ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر تحفظات ہیں،ڈاکٹرعاطف،ڈاکٹراحتشام

لاہور(پ ر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، جی سی یونیورسٹی، لاہور نے اپنی فیکلٹی سے مشاورت کے بعد یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2020ء اور ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے ایس اے جی سی یونیورسٹی،لاہور کے صدر ڈاکٹر عاطف شہباز اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی خود مختاری کو سلب کیا گیا تو وہ فپواسا کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف جدو جہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی حکومت ایچ ای سی بجٹ میں کمی اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے اپنی ترجیحات کا اعلان کر چکی ہے اب اگر اس نے ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کی تو جی سی یونیورسٹی، لاہور کے تمام اساتذہ سراپا احتجاج ہوں گے۔

Related posts

میٹرک کے امتحان دس مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے اٹھارہ جون دو ہزار بائیس سے ہونگے

Ittehad

 پنجاب کے جوبیس اضلاع میں موسم سرما کی۔تعطیلات تئیس  د سمبر تا چھ جنوری جبکہ بارہ اضلاع میں تین  تا تیرہ جنوری تک ہوں گی

Ittehad

ایچ ای ایچ آر ڈیٹا مکمل کرنے کے لیے دس اپریل تک کا ٹائم 

Ittehad

Leave a Comment