2021 General Notifications Latest News

سرکاری ملازمین بینولیٹ فنڈ سے بچوں کے وظائف کیلیے درخواستیں 31 مارچ تک جمع کروائیں

 ایڈمنسٹریٹو آفسیر بینولیٹ فنڈ پنجاب کی جانب سے تمام محکموں کے سیکرٹریز کے علاؤہ تمام ایسے آفیسز جہاں پنجاب حکومت کے ملازمین کام کرتے ہیں کو ایک سرکلر بھجوایا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بنیولیٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف کیلیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کرلی گیں یہ درخواستیں یکم جنوری دو ہزار بائیس سے اکتیس مارچ دو ہزار بائیس تک جمع کروائی جا سکتی ہیں حاضر سروس ملازمین کے علاؤہ ریٹائرڈ ۔مرحوم ملازمین کے لواحقین ،ملازمت کیلیے نا اہل قرار دے کر نوکری سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین اپنے بچوں کے لیے درخواستیں۔ دے سکتے ہیں گریڈ سولہ سے اوپر کے ملازمین صوبائی بینولیٹ بورڈ کے دفتر الفلاح بلڈنگ شاہراہِ قائد اعظم (مال روڈ) لاہور جبکہ نان گزیٹڈ  ملازمین (گریڈ ایک تا پندرہ) متعلقہ ڈپٹی کمشنر / چیرمین ڈسٹرکٹ بینولیٹ فنڈ کے دفتر میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں یکم جنوری 2022 سے قبل اور 31 مارچ 2022 کے بعد جمع کروائی گئی درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا درخواست فارم متعلقہ دفاتر یا ہماری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کروائی جا سکتی ہیں  درخواستیں پر کرنے کے لیے ہدایات کا بغور مطالعہ کریں سرکاری ملازم اپنے دفتر کے سربراہ سے اور طالب علم کے ادارے کے سربراہ سے کوائف کی تصدیق کی خاطر دستخط کروائیں اور مہر ثبت کروائیں سرٹیفیکیٹ جس بنیاد پر وظیفہ کی درخواست دی جا رہی ہے اس کی مصدقہ کاپی اور شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی  ضرور منسلک کریں

ویب سائٹ سے درخواست ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنک کو کلک کریں

scholarship-form.pdf (ia.com.pk)

آپ کی سہولت کے لیے یہاں بھی درخواست فارم پوسٹ کیا جا رہا ہے 

Related posts

  جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نے ستاون مرد وخواتین لیکچررز و اسسٹنٹ پروفیسر کو ایم فل / پی ایچ ڈی الاونس منظوری کا نوٹیفکیشن  

Ittehad

سرکاری افسران کی پوسٹنگ۔ ٹرانسفر کی وٹینگ اب آئی ایس آئی کرئے گی

Ittehad

ماہ مارچ کی تنخواہیں اکتیس مارچ شام تک ملازمین کے اکاؤنٹس میں پہنچانا یقینی بناہیں

Ittehad

Leave a Comment