2024 HED News Latest News

پرنسپلز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

ذرائع کے مطابق پہلے درخواست کنندگان کی اکثریت حکام کو پسند نہیں پسند کے امیدواران ڈھونڈنے کے لیے تاریخ میں سترہ سے بیس ستمبر تک توسیع دی گئی ہے

 لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کچھ روز قبل دو اشتہار اپنے اندرونی ان لائن سسٹم کے ذریعے دیئے ایک میں مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدواران سے پنجاب کے مختلف کالجز میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئیں دوسرے میں طے شدہ اہلیت کے حامل امیدواران سے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں اہل امیدواران نے درخواستیں دی بھی مگر ان کا جائزہ لینے کے بعد حکام نے فیصلہ کیا کہ یہ ناکافی بھی ہیں اور ہمیں پسند بھی نہیں لہذا حکومتی معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کی تلاش کا دائرہ کار بڑھانے کی خاطر درخواستیں دینے کی تواریخ میں توسیع دی جائے اب اس کے لیے سترہ سے بیس ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ایک امیدوارجو عارضی طور پر بطور ڈویژنل ڈائریکٹر کام بھی کر رہے ہیں کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مقابلے میں آنے والوں کو دھمکا رہے ہیں کہ ابھی آپ کی سالانہ رپورٹ میرے پاس ہے آپ کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

Related posts

گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کی صد سالہ تقریبات کی یادگار سالانہ کھیلیں

Ittehad

عید الفطر اور۔لاک ڈاؤن کے باعث الیکشن شیڈول تبدیل کرنے کی اپیل

Ittehad

تازہ ترین   سنیارٹی لسٹ کے مطابق نوے خواتین۔اسسٹنٹ  پروفیسر ز کے  پرموشن کیسز کی  ڈیمانڈ 

Ittehad

Leave a Comment