درخواستوں کی وصولی کے لیے ای پورٹل 24 نومبر 2025 بروز سوموار سے 28 نومبر بروز جامعہ شام پانچ بجے تک یہ پورٹل کھلا رہے گا
درخواست دہندگان درخواست دینے سے قبل میرٹ کے طریقہ کار بارے اچھی طرح جان لیں
راولپنڈی( نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سلوشن پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کو مشتہر کرنے لیے کہا گیا ہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی خالی آسامی پر بھرتی کے لیے اہل امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں طے شدہ شیڈول کے مطابق درخواستیں وصول کرنے کے لیے ای پورٹل 24 نومبر 2025بروز سوموار سے لیکر 28 نومبر 2025 بروز بمعہ تک پورٹل کھلا رہے گا طے شدہ طریقہ کار کے مطابق محکمہ موصول ہونے والی درخواستوں کے امیدوار کا میرٹ بنانے کے لیے مشتہر شدہ طریقہ کار کے مطابق بنائے گا اگر امیدواران کی تعداد زیادہ ہوئی تو شارٹ لسٹنگ کی جائے گی

