College News Latest News

بجٹ کے خلاف ایپکا اور دیگر یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی پی ایل اے

لاہور(پریس ریلیز) پنجاب پروفیسرزاینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد رمضان گرو نے بجٹ میں ہونے والی انانصافیوں کے خلاف صوبہ بھر کی ایسوسی ایشنز اورٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنے پر مشاورتی عمل کا آغاز کردیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بھی اپنے 15 جون کے ہونے والے اجلاس میں مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اجلاس پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب سے کلرکس کی تمام نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد ایپکا کے صدر ظفر علی خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تمام متاثرہ سرکاری ملازموں کے ساتھ مل کر احتجاج کے لئے رابطوں اور تمام کلرکس کو احتجاج کی متوقع کال کے لئے تیار رہنے کا کہا ہے۔پی پی ایل اے کے صدر ملک محمد رمضان گرو پہلے ہی مشترکہ احتجاج کے لئے کوششوں کا اعلان کرچکے ہیں۔آئندہ چند دن میں پی پی ایل اے کی قیادت اور اتحاد اساتذہ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا۔خاص طور پر اس بات پر غور کیا جائے گا کہ وبا کے دنوں میں احتجاج کو کیسے مکن بنایا جاسکتاہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس،انجینئرز ایسوسی ایشن،انجمن پٹواریاں اور سکول ٹیچرز یونین اور دیگر ٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جائے گی۔

Related posts

۔اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں مون سون شجر کاری مہم 2021کی شروعات

Ittehad

سوکس کی نو منتخب خواتین لیکچررز کو بھی دوبارہ پوسٹنگ اولیت دینے کے لیے 27 اپریل کو بلا لیا گیا

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ راؤ ریاست علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment