HED News Latest News

پروفیسر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی (کالجز) تعینات

لاہور(نامہ نگار) فارسی کے معروف استاد پروفیسر سید عنصر اظہر کو ڈی پی آئی کالجز تعنیات کردیا گیا ہے۔ پروفیسر موصوف گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور میں درس وتدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی اعلی تعلیم اورینتل کالج پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کی۔ یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دیگر متعدد انتظامی عہدوں کے ساتھ ڈی پی آئی کالجز کا عہدہ عرصہ دراز سے خالی تھا۔ ڈائریکٹر جنرل عاشق حسین کو عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا تھا۔ عہدے سے سبکدوش ہونے والے پروفیسر عاشق حسین نے اپنے دور میں کالج کمیونٹی کے لیے بڑی محنت اور خلوص سے کام کیا۔خاص طور پر پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا عمل تیز کرنے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے اعلی انتظامی عہدے پر نئے تعینات ہونے والے پروفیسر سید عنصر اظہر کا دور کالج کمیونٹی کے لیے مزید بہتری لائے گا۔ایک طویل عرصے بعد اس عہدے پر ایک مستقل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

گریڈ سترہ کے لیکچرز اور لاہبریرین کی ثرانسفرز کا پہلا نوٹیفکیشن جاری چھتیس لوگوں کا تبادلہ

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کا عارضی چارج پھر ریٹائرڈ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر کے سپرد

Ittehad

یونیورسٹی آف میانوالی کو ستائیس مضامین میں وزیٹنگ فیکلٹی مطلوب ہے ۔۔انٹرویوز تئیس /چوبیس اگست

Ittehad

Leave a Comment