گریڈ 20 اور زائد کے اساتذہ کو محروم کردیا گیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی
- فپواسا پنجاب چیپٹر اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن کے ایک مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں گریڈ 20 تا 22 کے یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کے لیے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے حصول کی خاطر مل کر جدوجہد کرنے کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ شرکائے اجلاس میں فپواسا پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر احتشام علی، سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی امجد عباس خان مگسی، جنرل سیکرٹری پیپلا صاحبزادہ احمد ندیم، سینئر نائب صدر پنجاب فائزہ رعنا، صدر سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان اور راہنما اتحاد اساتذہ چودھری غلام مصطفے نے سینئر اساتذہ کو اِس الاؤنس سے محروم کرنے کی حکومتی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم سے لائحہ عمل طے کرنے کے بعد اس ناانصافی کے خلاف بہت جلد عملی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔