کل تیرہ اگست کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں قائم کردہ سیکرٹریٹ کو کام کی شروعات کرنے کیلئے پنجاب کے بزنس رولز میں تبدیلی کر دی گئی اس سے جنوبی پنجاب کے عوام بشمول سکولز و کالجز اساتذہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جس میں کہا جاتا تھا کہ وہاں کے رہائشیوں کو اپنے کاموں کے لئے لاہور کا سفر کرنا پڑتا تھا اور وہ ایک علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرتے تھے ایسا کرنے سے سے ایک طرف تو ان کے مسائل کا فوری حل ہو گیا ہے دوسری جانب علیحدہ صوبے کا مطالبہ وقتی طور پر کمزور پڑ گیا ہے مختلف انتظامی دفاتر پہلے ہی ملتان اور بہاولپور میں قائم ہو چکے ہیں اور ان میں پیدا کیے گئے عہدوں پر تعیناتیاں بھی ہو چکی ہیں اب یہ قانونی سقم کے دور ہو جانے سے یہ دفاتر باقاعدہ فنگشنل ہو گئے ہیں
previous post